پروفیسر ڈاکٹر مصباح بی بی قریشی کو سندھ یونیورسٹی ٹھٹھہ کیمپس کا پرو وائس چانسلر مقرر کردیا گیا۔
سندھ کی جامعات میں مستقل وائس چانسلر مقرر کرنے کے بجائے پرو وائس چانسلر مقرر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ جامعہ سندھ میں ایک اور پرو وائس چانسلر تعینات کردیا گیا ہے۔
سکریٹری بورڈز و جامعات عباس بلوچ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر مصباح بی بی قریشی کو چار برس کےلیے سندھ یونیورسٹی ٹھٹھہ کیمپس کا پرو وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے۔