برطانیہ کے دیگر شہروں کی طرح گریٹر مانچسٹر میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔
مانچسٹر سے میڈیا رپورٹ کے مطابق بعض علاقوں میں 5 سینٹی میٹر اور بالائی علاقوں میں 10 سینٹی میٹر تک برفباری متوقع ہے۔ تعطیلات کے بعد دفتری ملازمین اور ہزاروں طالبعلموں کو سفری مشکلات کا سامنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق شدید برفباری کے سبب مانچسٹر ایئرپورٹ کا رن وے عارضی طور پر بند کر دیا گیا جبکہ برفباری میں ریل اور بس سروس کو جزوی طور پر بحال کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بعض علاقوں میں شدید برفباری اور سیلابی پانی کے سبب مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ 500 سے زائد اسکولوں کو موسمی اثرات کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔
شدید برفباری میں ریسکیو ٹیم کو 200 سے زائد کالز موصول ہو چکی ہیں۔ کئی علاقوں میں لوگوں کو ریسکیو کرنے اور بجلی کی بحالی کا کام جاری ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ نے لوگوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی بھی ہدایات کی ہیں۔