چیئرمین پشتونخوا میپ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک چلانے کا واحد حل آئین لاگو کرنا ہے۔
بلوچستان میں قیام امن کےلیے چمن میں پشتون خوا میپ کے قومی جرگے سے خطاب میں محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پارلیمنٹ سے باہر فیصلے کرنے ہیں تو اسمبلی کو فارغ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ملک چلانے کا واحد حل آئین لاگو کرنا ہے، جرگے کے فیصلوں سے حکومت کو آگاہ کیا جائے گا۔
پی کے میپ کے جرگے میں چاروں صوبوں سے پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی ہے۔