امریکی خاتون سینیٹر ڈیب فشر کے شوہر نے نائب صدر کملا ہیرس سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔ کملا ہیرس نے جھینپ مٹاتے ہوئے مسکرا کر ہاتھ پیچھے کر لیا۔
سینیٹ کی تقریب حلف برداری میں پیش آنے والے اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
اس حوالے سے ویڈیو وائرل ہونے پر ریپبلکن پارٹی کا کہنا ہے کہ ریاست نبراسکا کی ری پبلکن سینیٹر ڈیب فشر کے شوہر بروس فشر نے ہاتھ ملانے سے انکار نہیں کیا ان کے دائیں ہاتھ میں چھڑی تھی۔