بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی زندگی میں سنگیتا بجلانی، ایشوریا رائے اور کترینا کیف سے لے کر متعدد اداکارائیں آئیں اور انکی عشق پر مبنی زندگی پر میڈیا میں کافی قیاس آرائیاں ہوتی رہیں.
لیکن ان تمام ہائی پروفائل ریلشن شپ سے قبل ایک خاتون ایسی تھیں جو کہ سلمان خان کی پہلی محبت تھیں۔ وہ لیجنڈری اداکار اشوک کمار کی نواسی شاہین جعفری تھیں۔
سلمان خان کی سوانح عمری میں کہا گیا ہے کہ وہ پہلی بار کالج میں کسی عشق میں مبتلا ہوئے اور اس وقت وہ ٹین ایجر (کم عمر نوجوان) تھے۔
اس دور میں انکی سرخ رنگ کی اسپورٹس کار ممبئی کے سینٹ زیویئر کالج کے پارک نظر آتی جہاں شاہین جعفری پڑھا کرتی تھیں اور وہ گھنٹوں انتظار کیا کرتے تھے۔
انکے تعلقات سے دونوں خاندان آگاہ اور مطمئن تھے، لیکن یہ تعلق اکثر نوجوانی کے عشق کے ساتھ ہونے والے معاملہ تک رہا اور اسی زمانے میں ختم ہوگیا۔
بعدازاں شاہین جعفری ایک ایئر لائن میں کام کرتی تھیں وہاں انکی ملاقات وکرم اگروال سے ہوئی اور دونوں نے 1994 میں شادی کرلی۔