کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی کانگریس کے رکن ٹم برشیٹ نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو افغان طالبان کی مالی امداد روکنے سے متعلق خط لکھ دیا، انہوں نے افغانستان کے مرکزی بینک کو رقم کی ترسیل پر خطرہ ظاہرکردیا۔ ایلون مسک نے سوال اٹھا دیاکہ کیا ہم واقعی امریکی ٹیکس دہندگان کی رقم طالبان کو بھیج رہے ہیں ڈونلڈ ٹرمپ کو لکھے گئے خط میں امریکی کانگریس کے رکن ٹم برشیٹ نے غیرملکی امدادکو’ دہشتگردوں‘ کی مالی معاونت کے ساتھ تشبیہ دی اور افغانستان کے مرکزی بینک کو بھیجی جانے والی رقم کی ترسیل کے بارے میں خطرہ ظاہرکیا ہے۔ ٹم برشیٹ نے اپنے خط میں لکھا کہ بائیڈن انتظامیہ کے تحت امریکی غیر ملکی امداد بالواسطہ طور پر طالبان کی مالی معاونت کررہی تھی۔