اسلام آباد (ساجد چوہدری) کامسیٹس سیکرٹریٹ کے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن بلال چوہان کو سیکورٹی کی مبینہ خلاف ورزی کے الزام میں ملازمت سے فارغ کر دیا گیا۔ نوکری سے برطرفی کے لیٹر میں کہا گیا ہے کہ بلال چوہان نے بدنیتی کی بنا پر کامسیٹس کے ایک ملازم کی ویڈیو بنا کر پبلک کی جو نہ صرف ملازم کی رازداری بلکہ ادارے کی سیکورٹی کی بھی خلاف ورزی ہے۔ بلال چوہان کو کامسیٹس ایمپلائز ایفیشینسی اینڈ ڈسپلن رولز 1998 کے تحت نوکری سے مستقل طور پر فارغ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تقریباً چار ماہ سے معطل تھے ۔