کراچی (اسد ابن حسن) رواں برس پولیس سروس آف پاکستان کے متعدد اعلی افسران جو گریڈ 22سے گریڈ 18میں ہیں وہ ریٹائر ہو جائیں گے۔ مذکورہ افسران میں انسپیکٹر جنرلز، ڈپٹی انسپیکٹر جنرلز،سینئر سپرنٹینڈنٹ پولیس اور سپرنٹینڈنٹس شامل ہیں۔ ریٹائر ہونے والے افسران میں گریڈ 22 کے صلاح الدین خان 6 جنوری کو، اللہ ڈینو خواجہ 23 اپریل کو، راؤ سردار علی خان 20 فروری کو، مشتاق مہر 3 مارچ کو اور محمود عالم 5 جون کو ریٹائر ہوں گے۔