کراچی میں دسمبر سے اب تک شہر بھر سے 43 بے گھر افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
ترجمان چھیپا فاؤنڈیشن کے مطابق مرنے والے نشے کے عادی افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہے، 43 میں سے 13 افراد کی موت سردی کی وجہ سے ہوئی۔
ترجمان چوہدری شاہد حسین کے مطابق مرنے والے نشے کے عادی افراد سردی برداشت نہیں کرسکے، مرنے والوں کے پاس خود کو سردی سے بچانے کے لیے کوئی انتظام نہیں تھا۔
ترجمان چھیپا کا کہنا ہے کہ سردی سے مرنے والوں کے پاس نہ تو گرم کپڑے تھے اور نہ کمبل، سردی سے بچنے کے لیے نشے کے عادی افراد نشے کی مقدار بڑھا دیتے ہیں۔
نشے کی زائدمقدار اور سردی ان کی موت کا سبب بن رہی ہے۔