کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست کے باوجود بھی پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ میں کرکٹ کی تاریخ کا ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں فالو آن کا شکار ہونے کے بعد پاکستانی ٹیم نے دوسری اننگز میں اچھی کارکردگی دکھائی اور 478 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔
پاکستان دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں اچھی کارکردگی دکھانے کی وجہ سے فالو آن کا شکار ہونے کے بعد جنوبی افریقہ میں 400 سے زیادہ رنز بنانے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔
کرکٹ کی تاریخ میں 123 سال کے بعد جنوبی افریقہ کی سر زمین پر کسی مہمان ٹیم نے فالو آن کا شکار ہونے کے بعد 400 سے زائد رنز بنائے ہیں۔
اس سے قبل یہ اعزاز آسٹریلیا کے پاس تھا، کینگروز نے 1902ء میں جوہانسبرگ میں فالو آن کا شکار ہونے کے بعد 7 وکٹوں کے نقصان پر 372 رنز بنائے تھے۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کو جنوبی افریقہ نے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔