وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ملیر ایکسپریس وے پر موٹرسائیکل اور چنگچی رکشہ لانے کی ممانعت ہوگی۔
کراچی میں کورنگی کاز وے کے دورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورنگی کاز وے کی تعمیر کا کام جاری ہے جبکہ ملیر ایکسپریس وے کے پہلے فیز کا 11جنوری کو افتتاح ہوگا۔
سعید غنی نے کہا کہ ملیر ایکسپریس وے پر اگر ٹریفک کی خلاف ورزی کی جائے گی تو ٹول کے ساتھ جرمانہ بھی دینا پڑے گا۔
ملکی سیاسی معاملات پر سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی چاہتی ہے ملک میں عدم استحکام ہو، سب سے زیادہ نقصان خود پی ٹی آئی کو ہوگا اور بانی پی ٹی آئی یہ بات سمجھتے نہیں۔
سعید غنی نے کہا کہ جام صادق پُل کے مقام پر نیا برج تعمیر ہوگا اور پرانے کو توڑ دیا جائے گا۔