پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار حسن جہانگیر نے انکشاف کیا ہے کہ کئی نامور بھارتی فنکاروں نے میرے اسٹائل کو کاپی کیا ہے۔
حسن جہانگیر نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے میوزک کیریئر اور نجی زندگی کے بارے میں دلچسپ گفتگو کی۔
اُنہوں نے بتایا کہ میرے بہت سارے اسٹائلز کو بھارتی فنکاروں نے کاپی کیا، سلمان خان کا شرٹ اتارنے کا جو مشہور اسٹائل ہے وہ برصغیر میں سب سے پہلے میں نے متعارف کروایا تھا، سلمان خان نے تو فلم انڈسٹری میں بعد میں قدم رکھا تھا۔
گلوکار نے بتایا کہ سب سے پہلے میں نے اپنے ایک کنسرٹ میں پرفارم کرتے ہوئے اسٹیج پر شرٹ اتاری تھی، میرے پاس اپنا وہ پوسٹر ابھی بھی پڑا ہے، جو میں دکھا سکتا ہوں۔
اُنہوں نے بتایا کہ دراصل میں اس زمانے میں انگلش میگزین پڑھا کرتا تھا جس میں ہالی ووڈ کی مشہور شخصیات کی تصاویر شائع ہوتی تھیں تو میں گورے لوگوں کے اسٹائل سے متاثر ہوکر اپنے کپڑے ڈیزائن کرتا تھا جو مشہور ہو جاتے تھے اور پھر کافی لوگ کاپی کرتے تھے۔