ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ پنجاب میں خواتین کے خلاف جرائم پر زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔
اوکاڑہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حنا پرویز بٹ نے کہا کہ جنسی ہراسگی کے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس شاباش کی مستحق ہے۔
انہوں نے کہاکہ غیرت کے نام پر قتل اور تیزاب گردی کو قانون کی طاقت سے روکنا ہے۔
اس موقع پر ڈی پی او راشد ہدایت نے کہا کہ 2024ء میں خواتین پر تشدد کے 743 واقعات کے ملزمان گرفتار کیے گئے۔
ایم پی اے محمد منیر نے کہا کہ ماضی میں کسی وزیرِ اعلیٰ نے خواتین کے تحفظ کے لیے مریم نواز جیسے اقدامات نہیں کیے۔
ایم این اے چوہدری ندیم عباس ربیرہ نے کہا کہ خواتین کو ہر قسم کے تحفظ کی یقین دہانی ضروری ہے۔