قذافی و نیشنل بینک اسٹیڈیمز چیمپئنز ٹرافی میچز کی میزبانی کیلئے تقریباً مکمل
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آج اعلان کیا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کی تیاریوں کا عمل پوری شدت سے جاری ہے اور لاہور کے قذافی اسٹیڈیم اور کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم ٹورنامنٹ کے میچز کی میزبانی کے لیے تقریباً مکمل ہو چکے ہیں۔