سلمان خان کے ساتھ فلم میں ڈیبیو کرنے والی بالی ووڈ ہیروئن نے کیریئر کے عروج پر اداکاری چھوڑ کر ساؤتھ فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار سے شادی کرلی تھی۔
بالی ووڈ میں کئی فنکار اور ہیروئن ایسی ہیں، جن میں سے کچھ کم مشہور ہیں، کچھ اپنی جگہ بنا رہے ہیں اور کچھ نے پہلے ہی فلم بینوں کے دل جیت لیے ہیں۔
لیکن بعض ایسی شخصیات بھی ہیں جنہوں نے اپنے مختصر کیریئر میں مداحوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔ ان میں سے ایک نمریتا شروڈکر ہیں، جنہوں نے اپنی مختصر فلمی زندگی میں بے پناہ شہرت حاصل کی، لیکن کامیابی کے عروج پر انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا۔
نمریتا شروڈکر نے 1998 میں سلمان خان کے ساتھ فلم "جب پیار کسی سے ہوتا ہے” سے ڈیبیو کیا۔ فلمی دنیا میں قدم رکھنے سے پہلے وہ ایک کامیاب ماڈل تھیں اور 1993 میں مس انڈیا کا تاج سر پر سجایا۔
نمریتا نے بطور چائلڈ آرٹسٹ 1977 کی فلم "شردی کے سائی بابا” میں شتروگھن سنہا کے ساتھ کام کیا۔
اپنے مختصر کیریئر کے دوران نمریتا نے سنجے دت، سلمان خان اور دیگر سپر اسٹارز کے ساتھ کام کیا۔ ان کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے انڈسٹری کے لوگ یقین رکھتے تھے کہ وہ بالی ووڈ کی اگلی سپر اسٹار بن سکتی ہیں۔ لیکن اچانک انہوں نے انڈسٹری کو چھوڑ کر سب کو حیران کر دیا۔
نمریتا شروڈکر نے فلم "وامسی” کے سیٹ پر تیلگو فلموں کے سپر اسٹار مہیش بابو سے ملاقات کی اور دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوگئے۔ 2005 میں دونوں نے شادی کر لی۔
مہیش بابو نے اپنی اہلیہ کو فلموں میں کام نہ کرنے کا کہا، جس پر نمریتا نے اپنے فلمی کیریئر کو چھوڑ کر ان کے ساتھ ازدواجی زندگی کا انتخاب کیا۔
آج کل نمریتا اپنے شوہر اور دو بچوں کے ساتھ حیدرآباد میں رہتی ہیں۔ ان کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔ اگرچہ وہ فلم انڈسٹری کی چمک دمک سے دور ہیں، لیکن ان کے شوہر مہیش بابو تیلگو فلم انڈسٹری کے بڑے ناموں میں سے ایک ہیں، جن کی مجموعی دولت تقریباً 300 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔