وادی تیراہ (نمائندہ جنگ/ علی اختر)سری لنکن خاتون 24سال بعد بیٹی کو لینے ضلع خیبر پہنچ گئی،آغاجان علیحد گی کےبعد بیٹی کوضلع خیبر لے کر آیاتھا، ڈی پی اونےماں سے ملوا دیا، جرگے کے بعد ماں بیٹی کولےکراپنے ملک روانہ ، ویڈ یوپیغام میں کےپی پولیس خراج تحسین ، باڑہ کے رہائشی آغا جان اور سری لنکن خاتون نے خلیج میں شادی کی تھی اور ان کے ہاں ایک بیٹی کی ولادت ہوئی تھی جس کے بعد اُس کا شوہر بیٹی کو ساتھ لے کر پاکستان آ گیا تھا۔خیبر پولیس نے سری لنکن خاتون اور خیبر کے ایک رہائشی کی سابقہ بیوی، کو نہ صرف بیٹی سے ملوا دیا بلکہ لڑکی کو اس کی مرضی کے مطابق والدہ کے حوالے بھی کر دیا۔باڑہ کے علاقہ شلوبر سے تعلق رکھنے والے آغا جان اور سری لنکن خاتون نے خلیج میں شادی کی تھی اور ان کے ہاں ایک بیٹی کی ولادت ہوئی تھی جس کے بعد اُس کا شوہر بیٹی کو ساتھ لے کر پاکستان آ گیا تھا۔اپنی 25 سالہ بیٹی کی خیر خیریت بارے فکرمند خاتون نے پاکستان کی راہ لی اور خیبر پولیس کے ضلعی افسر سے اس سلسلے میں تعاون کی درخواست کی جس پر پولیس نے باقاعدہ جرگہ کرایا۔