بیروت(جنگ نیوز) لبنان کے آرمی چیف جنرل جوزف عون ملک کے صدر منتخب ہوگئے۔ 128ارکان میں سے 99نے جنرل جوزف کے حق میں ووٹ دیا،صدر منتخب ہونے کے بعد پارلیمنٹ سےخطاب میں جنرل جوزف نے کہا کہ عرب ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے کے لیے کام کریں گے،صدر کے انتخاب کے لیے گزشتہ روز ہونے والے پارلیمنٹ کے اجلاس میں لبنانی پارلیمنٹ کے 128ارکان میں سے 99ارکان نے جنرل جوزف عون کے حق میں ووٹ دیا۔جنرل جوزف عون ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں دوتہائیاکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے۔خیال رہے کہ سابق صدر میشیل عون کی مدت صدارت اکتوبر 2022میں ختم ہوگئی تھی جس کے بعد سے لبنان میں صدر کا عہدہ خالی تھا۔حزب اللہ کے حمایت یافتہ صدارتی امیدوار سلیمان فرنجيہ گزشتہ روز جوزف عون کے حق میں دستبردار ہوگئے تھے۔60سالہ جنرل جوزف عون نے مارچ 2017لبنانی فوج کی کمان سنبھالی تھی۔