ورلڈ چیمپئن محمد آصف نے سارک اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔
تیسری سارک اسنوکر چیمپئن شپ 2025ء کے فائنل میں محمد آصف نے سری لنکا کے طحہ عشرت کو شکست سے دوچار کیا۔
کولمبو میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل مقابلے میں محمد آصف نے میچ بغیر کوئی فریم ڈراپ کیے جیتا۔
کولمبو کے مورس اسنوکر کلب میں ہونے والے ایونٹ کے فائنل میں محمد آصف نے اپنی بالادستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بغیر کوئی فریم ڈراپ کئے پانچ۔صفر سے کامیابی حاصل کی۔
آصف کی کامیابی کا اسکور 3-99، 46-73، 46-85، 38-109، 6-109۔ چھ اور 0-74 رہا۔
محمد آصف نے گزشتہ سال ورلڈ چیمپئن شپ بھی جیتی تھی، وہ 2019 اور 2012 کے ورلڈ چیمپئن بھی تھے۔ سارک اسنوکر چیمپئن شپ ان کے کیریئر کا مجموعی طور پر آٹھواں ٹائٹل ہے۔
محمد آصف سارک اسنوکر چیمپئن شپ جیتنے والے دوسرے پاکستانی پلیئر ہیں، ان سے قبل 2019 میں ہونے والی پہلی سارک اسنوکر چیمپئن شپ پاکستان کے اسجد اقبال نے جیتی تھی ۔
وزیراعظم اور صدر مملکت کی مبارکباد
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے محمد آصف کو چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔
ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ محمد آصف نے اسنوکر کی اہم چیمپئن شپ جیت کر ملک کا نام روشن کیا، پوری قوم کو محمد آصف پر فخر ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے محمد آصف کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی محمد آصف کو تیسری سارک اسنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔
صدر مملکت کا کہنا ہے کہ محمد آصف نے فائنل سمیت پوری چیمپئن شپ میں بہترین کھیل پیش کیا اور اسنوکر کے کھیل میں پاکستان کا نام روشن کیا، محمد آصف کی مستقبل میں بھی کامیابی کیلئے دعا گو ہوں۔