کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ’’ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما اور رکن مذاکراتی کمیٹی رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پارلیمانی جمہوری سسٹم ڈائیلاگ سے ہی چل سکتا ہے ڈیڈ لاک سے نہیں چل سکتا ۔ میں تو سمجھتا ہوں کہ ڈائیلاگ ہمیشہ ہونے چاہئیں اور ہوتے رہنا چاہئیں ، عمران خان نے ساڑھے تین سال وزارت عظمیٰ میں گزارے ہیں اور وہ کیا نہیں جانتے کہ کس کے پاس کتنا اختیار ہے اور اس کی کیا نوعیت ہے کیا حدود ہیں کیا آپشن ہیں یہ کوئی کرنے والی بات ہے ہر کسی کو پتہ ہے جو ہے وہ سب کو معلوم ہے اور اسی کے مطابق ہم سب کو آگے بڑھنا ہے،سیکریٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کاکہنا تھامناسب یہی ہوگا کہ تیسری ملاقات سے پہلے ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہو یہاں تو یہ تماشہ لگا ہوا ہے ساڑھے تین مہینے ہوگئے ہیں جمعرات کو خان صاحب سے ہونے والی ملاقاتیں بند کی ہوئی ہیں ہر جمعرات کو ہم ملاقات کے لئے لسٹ بھیجتے ہیں تاہم ان کی جانب سے اس کو قبول نہیں کیا جاتا ہے ۔