نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ افغان خواتین اور لڑکیوں کے خلاف جرائم پر طالبان کو جوابدہ ٹھہرانا چاہیے، ایسا کیوں کرنا چاہیے اس بارے میں کانفرنس سے خطاب میں بات کروں گی۔
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں ملالہ یوسفزئی نے لڑکیوں کی تعلیم پر عالمی رہنماؤں کی اہم کانفرنس میں شرکت پر خوشی کا اظہار کیا۔
ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ کانفرنس میں وہ لڑکیوں کے اسکول جانے کے حقوق کے تحفظ پر بھی بات کریں گی۔
پاکستان پہنچنے پر غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو میں ملالہ یوسفزئی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا اپنے ملک آنا ان کےلیے اعزاز ہے۔