پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ اتنے سال پاکستان میں آئی سی سی ایونٹ نہ ہونا مینجمنٹ کی ناکامی ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا پہلا موقف تھا کہ ہائبرڈ ماڈل نہیں ہوگا، بعد میں ہائبرڈ ماڈل قبول کرلیا۔
انہوں نے کہا کہ اتنے سال پاکستان میں آئی سی سی ایونٹ نہ ہونا مینجمنٹ کی ناکامی ہے، اب چیمپئنز ٹرافی ہو رہی ہے تو ہمیں ایک مثبت پیغام دینا چاہیے۔
محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ڈپارٹمنٹل ٹیموں کو سہولتوں نہیں دی جارہیں، کیا ماضی میں کبھی ایسا ہوا کہ ڈومیسٹک کرکٹ ٹینٹ لگا کر کی جارہی ہو۔
سابق کپتان نے کہا کہ پروڈکٹ کو اچھا کرنا ہو تو سہولیات دی جاتی ہیں۔ جس ایونٹ کو اچھا نہیں کرنا تو پھر ٹینٹ لگا کر کرکٹ بھی کروادی جاتی ہے۔