ملک میں سونا مسلسل پانچویں روز مہنگا ہوگیا، ہفتے کے آخری روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ ہوا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 80 ہزار 800 روپے ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1201 روپے اضافے سے 2 لاکھ 40 ہزار 741 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 14 ڈالر اضافے سے 2690 ڈالر فی اونس ہے۔