کراچی(نیوزڈیسک) ریپبلکن سینیٹر مارک وین مولن نے بتایا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ صدارت کے پہلے ہی روز 100ایگزیکٹو آرڈرز جاری کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی سرحد پر سخت سکیورٹی اور امیگریشن قوانین ڈونلڈ ٹرمپ کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ مارک وین مولن کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے گزشتہ رات واشنگٹن میں ریپبلکن سینیٹرز کے ساتھ خصوصی ملاقات کے دوران امیگریشن اور توانائی سمیت دیگر مسائل پر گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ریپبلکن سینیٹرز سے ملاقات کے بعد فوری طور پر ایگزیکٹو آرڈز کے اجراء کے حوالے سے مشاورت کی جارہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹرمپ س بات کا پہلے ہی اعلان کرچکے ہیں کہ حالیہ صدر جوبائیڈن کی مدت صدارت کے آخری ایام میں کئے گئے تمام اقدامات بھی واپس لے لئے جائیں گے۔