چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ نے 15 سال پہلے بہت سے اقدامات کیے۔ فخر سے کہتا ہوں پبلک پرائیوٹ پارٹرشپ میں سندھ وفاق کو پیچھے چھوڑ رہا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا آج میں نے سول اسپتال میں موجود کنٹرول روم کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ ارجنٹ کیئر سینٹرز کا نیٹ ورک قائم کرنے کا بھی منصوبہ ہے، انھوں نے لاڑکانہ اور سول اسپتال کے ایمرجنسی رومز کی تازہ اور پرانی تصویریں دکھادیں۔
بلاول بھٹو نے کہا پبلک پرائیوٹ پارٹر شپ محترمہ بےنظیر بھٹو نے متعارف کرائی تھی، فخر سے کہتا ہوں کہ پبلک پرائیوٹ پارٹرشپ میں سندھ وفاق کو پیچھتے چھوڑ رہا ہے۔