بھارتی اداکار جیدیپ اہلاوات کے والد دیانند اہلاوت چل بسے، جس کی وجہ سے وہ ٹیلیویژن سیریز پاتال لوک 2 کی پروموشن چھوڑ کر فوری طور پر دہلی روانہ ہوگئے۔
جیدیپ اہلاوات فلم رازی، گینگز آف واسع پور اور پاتال لوک سیریز میں کام کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں۔
والد کی موت کی اطلاع ملنے پر وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ دہلی چلے گئے۔ جیدیپ اہلاوات کی ٹیم نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم نہایت افسوس اور دکھ کے ساتھ یہ اعلان کرتے ہیں کہ جیدیپ اہلاوات کے والد چل بسے ہیں۔
جیدیپ اور انکے خاندان نے اس مشکل وقت میں جبکہ وہ اس دکھ کو برداشت کرنے کی کوشش کر رہے پرائیوسی کی درخواست کی ہے۔