ملکہ کوہسار مری سے ملحقہ 3 جنگلات میں آگ لگ گئی۔ اطلاعات کے مطابق گھوڑا گلی، کمیٹی اور ساملی فاریسٹ رینجز کے جنگلات میں آگ لگی۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ نے تینوں جنگلات کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔