جنوبی کوریا کے معطل صدر یون سک یول کو گرفتار کرنے کی کوششش، صدارتی محافظوں نے گرفتاری کے لیے آئے تفتیش کاروں کو روک دیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق سرچ اور گرفتاری کے وارنٹ دکھانے کے باوجود تفتیش کاروں کو روکا گیا۔
کرپشن انویسٹی گیشن حکام کے مطابق وارنٹ کی تعمیل سے روکنے والوں کو حراست میں لیا جائے گا۔
خبر ایجنسی کے مطابق تفتیش کاروں اور صدارتی محافظوں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔