کراچی کے علاقے کورنگی ویٹا چورنگی کے قریب گیس کی لائن میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن میں فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیوں نے حصہ لیا، آگ کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
فائر آفیسر عبدالرحمٰن کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی جبکہ سوئی گیس حکام نے گیس کی سپلائی بند کردی ہے۔