کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے کراچی امیگریشن میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر وسیع اللہ بھٹی نے سندھ ہائی کورٹ میں سیکریٹری وفاقی وزارت داخلہ سمیت اپنے ہی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل، ڈائریکٹر ہیومن ریسورس اور ڈائریکٹر سندھ زون کے خلاف آئینی درخواست دائر کر دی ہے۔ ۔ عدالت نے ڈائریکٹر سندھ زون نعمان صدیقی کو اگلی پیشی پر طلب کیا ہے اور ساتھ ہی ہدایت دی ہے کہ مذکورہ افسر کے خلاف کوئی تادیبی کاروائی نہ کی جائے مذکورہ پٹیشن نمبر 55/25 میں درخواست کنندہ نے اپنے خلاف ہونے والی محکمانہ کاروائی کے خلاف کی ہے۔