کویت میں عدالت نے سابق وزیرِ داخلہ اور دفاع شیخ طلال الخالد کو عوامی فنڈز میں کرپشن کے مقدمے میں 7 سال قید کی سزا سنا دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کویتی عدالت نے سابق وزیر سے ساڑھے 9 لاکھ ہزار دینار کی وصولی کا حکم بھی دیا اور ساتھ ہی ایک دوسرے مقدمے میں انہیں 7 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
اس سے قبل سابق وزیر تحقیقاتی کمیٹی اور عدالت کے سامنے پیش ہوتے رہے تھے۔
انہوں نے اپنے خلاف دائر 2 مقدمات میں لگائے گئے الزامات سے انکار کیا تھا۔
سابق کویتی وزیر نے غبن اور منی لانڈرنگ کے الزامات کو بھی مسترد کر دیا تھا۔