وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے سرکاری جہاز پر فیملی سمیت سفر کرنے والے افسران کو معطل کر دیا گیا۔
اس حوالے سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق 17 گریڈ پی ایم ایس کیڈر کے سیکشن افسر وی آئی پی فلائٹ کو معطل کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پروٹوکول افسر سندھ ہاؤس کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔
چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کے مطابق جہاز ٹیسٹ فلائی کے طور پر کراچی آ رہا تھا، معطل کیے گئے دونوں افسران بغیر اتھارٹی جہاز میں سفر کر رہے تھے۔