ملک میں گذشتہ روز سونے کی قیمت میں کمی کے بعد آج بڑا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2900 روپے بڑھی ہے، جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 80 ہزار 800 روپے ہوگئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 2487 روپے اضافے سے قمیت 2 لاکھ 40 ہزار 741 روپے ہے۔
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 29 ڈالر اضافے سے 2690 ڈالر فی اونس ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں گذشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی بڑی کمی ہوئی تھی۔