مصری حکومت نے رفح سرحدی گزر گاہ کے پاس طبی مرکز قائم کر دیا۔
قاہرہ سے عرب میڈیا کے مطابق رفح سرحد کے قریب جدید آلات سے آراستہ ہنگامی طبی مرکز، عملہ اور ایمبولینس پہنچا دی گئی ہیں۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی سے زخمیوں اور مریضوں کو ہنگامی بنیادوں پر اسپتال منتقل کرنے کا پلان تیار کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مصری ہلال احمر کمیٹی کی ٹیمیں بھی صوبہ شمالی سینا پہنچ چکی ہے، جو غزہ کی پٹی کے لیے امدادی سامان کی ترسیل کی نگرانی کریں گی۔
عرب میڈیا کے مطابق العریش کے گوداموں سے ہزاروں ٹن امداد اور طبی سامان کی ترسیل شروع کر دی گئی ہے۔