پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن کی خدمات دستیاب نہیں ہوگی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی انتظامیہ نے پی ایس ایل 10 کےلیے شین واٹسن کی عدم دستیابی کی تصدیق کی اور کہا کہ وہ ہیڈ کوچ کی حیثیت سے دستیاب نہیں ہوں گے۔
فرنچائز انتظامیہ نے مزید کہا کہ شین واٹسن کو ہم پی ایس ایل 10 کے دوران مس کریں گے، وہ پہلے سے اپنے طویل المدتی معاہدوں کی وجہ سے دستیاب نہیں ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم کے اونر ندیم عمر نے کہا کہ شین واٹسن کا کھلاڑی اور ہیڈ کوچ کی حیثیت سے کوئٹہ گلیڈیٹرز میں بڑا کردار رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مزید کہا کہ ہم مستقبل میں ان کی مصروفیات کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔