اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلا ل خان کاکڑکی جانب سے دوست ممالک کے سفیروں کے اعزازمیں اسلام آباد میں عشائیہ دیا گیا، جس میں مراکش، ماریشس، قازقستان، آذربائیجان، ناروے، ایتھوپیا، ملائیشیا، پرتگال، اردن، تاجکستان، ترکیہ، رومانیا، روس اور اٹلی کے سفیروں نے شرکت کی،اس موقع پر 27اور 28جنوری کواسلام آباد میں ہونیوالے بلوچستان بزنس سمٹ کے اغراض و مقاصد، بلوچستان میں ٹریڈ وسرمایہ کاری کے مواقع، کلچرل ایکسچینج پروگرام و دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیف ایگزیکٹو آفیسرعبدالکبیر خان زرکون نے سفارتکاروں کوبریفنگ دی،غیر ملکی سفارتکاروں نے بلوچستان کے مختلف شعبوں میں موجود سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا۔ وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال اور خطے کااہم تجارتی مرکز ہے۔