کراچی(نیوز ڈیسک)ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزنے اپنے منفرد اور جدت پر مبنی اسٹرٹیجک پلان 2024-2030کا باضابطہ اعلان کردیا، اس اسٹرٹیجک منصوبے کی رونمائی کی تقریب ڈاؤ میڈیکل کالج کے آراگ آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی، جس میں وائس چانسلر ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر محمد سعید قریشی، وائس چانسلر کے سینئر سائنٹیفک ایڈوائزر ڈاکٹر سہیل راؤ، پرو وائس چانسلرپروفیسر جہاں آرا حسن،رجسٹرار ڈاکٹر اشعر آفاق، پرنسپل ڈاؤ میڈیکل کالج پروفیسر صباسہیل اور پرنسپل ڈاؤ انٹرنیشنل میڈیکل کالج پروفیسرافتخار احمدسمیت فیکلٹی و اسٹاف کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔