چوری کی واردات کے دوران مزاحمت پر چاقو زنی کا شکار ہونے والے سیف علی خان کی سابقہ اہلیہ امریتا سنگھ نے انہیں نیند کی گولیاں دی تھیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے سینیئر اداکار سیف علی خان کو ایک بار ان کی سابق اہلیہ امریتا سنگھ نے نیند کی گولیاں دیں تاکہ وہ اچھی طرح سو سکیں، تاہم اسکا علم سیف علی خان کو نہیں تھا۔
واضح رہے کہ سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی 1991 میں شادی ہوئی اور انکے دو بچے سارہ اور ابراہیم علی خان ہیں۔ 2004 میں دونوں کی طلاق ہوگئی،
بعدازاں 2012 میں سیف نے کرینہ کپور سے شادی کی جن سے انکے دو بچے تیمور اور جہانگیر خان پیدا ہوئے۔
جہاں تک سیف علی خان کو نیند کی گولیاں دینے کا معاملہ ہے اس حوالے فلمساز و ہدایتکار سورج برجاتیا نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انکی 1999 کی فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ کی شوٹنگ چل رہی تھی۔ فلم میں سیف علی خان کے علاوہ سلمان خان، کرشمہ کپور، سونالی باندرے، موہنش بھل اور تبو اہم کردار ادا کیے تھے۔
سورج برجاتیا کے مطابق سیف علی خان نیند کی کمی کے باعث اس پوزیشن میں نہیں تھے کہ بہت اچھی شوٹنگ کرواسکیں اور کئی مرتبہ ری ٹیک کے بعد بھی میں مطمئن نہیں تھا۔
سورج برجاتیا کے مطابق سیف کی ذاتی زندگی کے اتار چڑھاؤ کے باعث وہ ٹینشن کا شکار تھے، جب میری انکی پہلی اہلیہ امریتا سنگھ سے بات ہوئی تو مجھے پتہ چلا کہ انکی نیند پوری نہیں ہے۔
جس پر میں نے امریتا سنگھ کو مشورہ دیا کہ وہ سیف کو نیند کی گولیاں دیں تاکہ وہ اچھی طرح سو کر سیٹ پر آئیں، امریتا نے میرے مشورے پر عمل کیا اور دوسرے دن سیف سو کر فریش ہو کر آئے اور انھوں نے نہایت ہی اچھے انداز میں وہ سین پہلی ہی بار میں شوٹ کرا دیا، جس پر سب حیران تھے۔
واضح رہے کہ سورج برجاتیا کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم باکس آفس پر بڑی کامیاب ثابت ہوئی۔