جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے کینٹ میں بیٹھ کر خود ساختہ روپوشی گزاری۔
اپنے بیان میں اسلم غوری کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور ٹی وی پر جھوٹی بھڑکیں مار رہے ہیں، وزیراعلیٰ کے پی کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے کہ اپوزیشن کو تقسیم کریں۔
اسلم غوری نے کہا کہ دھوکا مولانا فضل الرحمان کے ساتھ نہیں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہو رہا ہے۔ جے یو آئی نے 2018 کے ساتھ 2024 کے الیکشن نتائج کو رد کیا۔
ترجمان جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم ہے، علی امین گنڈاپور بند کمرے میں معافیاں اور باہر بھڑکیں مارتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈی چوک میں کارکنوں کو چھوڑ کر بھاگنے والا کس منہ سے باتیں کر رہا ہے؟