امریکی وزارت خارجہ کی اردو ترجمان مارگریٹ میکلاؤڈ نے جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ حماس اسرائیل امن معاہدے پر مرحلہ وار عمل درآمد کیا جائے گا۔
مارگریٹ میکلاؤڈ کے مطابق ہدف ہے کہ امدادی سامان کے 500 ٹرک یومیہ غزہ پہنچائے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا ایک عرصہ سے جنگ بندی کےلیے کوشاں تھا، حماس اس جنگ کو پورے خطے میں پھیلانا چاہتا تھا۔
امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ حماس نے اپنے مقاصد کیلئے عام لوگوں کو ڈھال بنا کر استعمال کیا۔ مستقبل میں حماس کا سیاسی اور عسکری کردار نہیں ہونا چاہیے۔
مارگریٹ میکلاؤڈ نے کہا کہ امریکا کئی برسوں سے دو ریاستی حل کے ذریعے تنازع کا دیرپا حل چاہتا ہے۔