امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے امید ظاہر کی ہے کہ اتوار سے غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل شروع ہوجائے گا۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انتونی بلنکن نے کہا جنگ بندی سے متعلق حتمی معاملات پر امریکی ثالثوں اور قطری حکام سے گفتگو کی ہے۔
انھوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نے جنگ بندی ڈیل پر آج جو خدشات ظاہر کیے، ان سے آگاہ ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ نیتن یاہو اور انکی ٹیم سے مل کر معاملات حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔