پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کے باعث موٹر وے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک بند جبکہ سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 کو بھی بند کردیا گیا۔
قومی شاہراہ پر ٹھوکر، پتوکی، اوکاڑہ اور ساہیوال تک شدید دھند ہے، دھند کے باعث موٹر وے پر کوٹ مومن سے اسلام آباد انٹرچینج تک بڑی گاڑیوں کا داخلہ بھی بند کردیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں شیخوپورہ اور سرگودھا میں دھند کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔