پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
بازارِ حصص کا آج پہلا کاروباری سیشن 100 انڈیکس 1 ہزار 20 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 1 لاکھ 14 ہزار 856 پر اختتام پزیر ہوا ہے۔
اب تک کے کاروبار کے دور ان آج انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 960 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 13 ہزار 836 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
انٹر بینک: ڈالر 278 روپے 70 پیسے کا ہو گیا
ادھر انٹر بینک میں آج کاروبار کے دوران امریکی ڈالر 16 پیسے سستا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 16 پیسے سستا ہو کر 278 روپے 70 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 86 پیسے کا تھا۔