پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ماں کی طرح اولاد کے لیے وقت نکالنا باپ کی بھی ذمے داری ہے۔
ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد اور پھر بیٹیوں کی پیدائش کے بعد میں نے اپنی زندگی کو بہت بدلتے دیکھا، میرے نزدیک آج کل کے حالات میں ماں سے زیادہ باپ کی ذمے داری بنتی ہے۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ کوئی ایک نہیں میری ساری بیٹیاں میری پسندیدہ ہیں، جب پہلی بیٹی پیدا ہوئی تو مجھے فون پر بتایا گیا اور مجھے آج بھی یاد ہے کہ جب چھوٹے بھائی نے مجھے اقصیٰ کو گود میں دیا تو میرے ہاتھ کانپ رہے تھے۔
واضح رہے کہ شاہد آفریدی 5 بیٹیوں کے والد ہیں۔