نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کی تیاری جاری ہے۔ شدید سردی کے باعث امریکی صدر کی تقریب حلف برداری ان ڈور ہونے کا امکان ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق حلف برداری کی تقریب کیپیٹل روٹنڈا میں منعقد کرنے کی منصوبہ بندی جاری ہے۔ حلف برداری پر پریڈ اور جشن کے مقام کا بھی تعین کیا جا رہا ہے۔
تقریب حلف برداری سے متعلق ٹرمپ کی ٹیم کی کانگریس کی مشترکہ کمیٹی سے بات چیت جاری ہے، تاہم سخت سرد موسم کے باعث حکام مہمانوں کی صحت سے متعلق تشویش کا شکار ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق آخری بار 1985 میں صدر رونالڈ ریگن کی تقریب حلف برداری ان ڈور منعقد ہوئی تھی۔