موریطانیہ کشتی حادثے کے حوالے سے ایف آئی اے گجرات نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلر گینگ کی مبینہ رکن کو گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق ملزمہ سے تفتیش مکمل کر کے جوڈیشل کر دیا گیا، ملزمہ نے تفتیش کے دوران اپنے اور بیٹوں کے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا۔
ایف آئی اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمہ اپنے 3 بیٹوں کے ساتھ لوگوں کو بیرونِ ممالک بھیجنے کا کام کرتی تھی، ملزمہ کا بیٹا خاور 10 افراد کو لے کر کیریئر کے طور پر سینیگال گیا۔
ملزم خاور اس سے قبل اپریل 2024ء میں بھی سینیگال گیا تھا، ملزمہ کا ایک بیٹا حسن اٹلی میں ہے، دوسرا بیٹا فرحان واقعے کے بعد سے مفرور ہے۔
ملزمہ کو ایک روز قبل گجرات کے نواحی گاؤں جھوڑا سے گرفتار کیا گیا تھا، ملزمہ کو گرفتار کر کے اس کا موبائل اور بینک اکاؤنٹ تفصیلات بھی حاصل کر لی گئی ہیں۔