راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)نورخان ائربیس کے فلائٹ کچن میں گھس کر تاریں کاٹنے والے تین ملزموں میں سے 2آگ لگنے سے جھلس گئے ۔ تھانہ ائرپورٹ کو فریاد علی نے بتایا کہ میں بطور حوالدار پاکستان ایئر فورس نور خان بیس میں ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہوں۔ گزشتہ رات میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ بیس کے اندر پٹرولنگ کر رہا تھا کہ اچانک فلائٹ کچن میں ایئرپورٹ روڈ کے ساتھ آگ لگ گئی ۔فوری طور پر میں پٹرولنگ ٹیم کے ہمراہ فلائٹ کچن پہنچے ۔ فائر بریگیڈ اور1122 کو طلب کیا۔