کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملائشیا میں آئی سی سی ویمنز انڈر19کرکٹ ٹورنامنٹ کے گروپ بی کے میچ میں پاکستان اور امریکا کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔جو ہر بارو میں پاکستان امریکا کا میچ مسلسل بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔ٹورنامنٹ کے پہلے دن جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کو22رنز سے شکست دے دی۔بنگلہ دیش نے نیپال کے خلاف پانچ وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔نائجیریا اور سماو کا میچ بھی بارش کی نذر ہوگیا۔ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ میں انگلینڈ اور آئرلینڈ کا میچ جاری تھا اس دوران پچ پر سانپ کی وجہ سے میچ کو روکنا پڑ گیا۔ انگلش بیٹر جمائمانے بیٹ کے ہینڈل سے سانپ کو دور کردیا۔میچ کے دوران سانپ کی موجودگی کی ویڈیو سوشل میڈیا پربھی گردش کررہی ہے۔انگلینڈ اور آئرلینڈ کا میچ بھی بارش کی وجہ سے مکمل نہ ہوسکا۔