ابوظبی(سبط عارف)غزہ کے فلسطینی مظلوموں کیلئے متحدہ عرب امارات کی امدادی مہم کاتیزی سے آغاز ہوگیا ہے اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق عرب امارات کی سب سے بڑی امدادی مہم کے نئے مرحلے کا آغاز ہوا ہے مصر کو غزہ سے ملانے والی رفح بارڈر کراسنگ سے امدادی سامان پہنچایا گیاجبکہ اب تک عرب امارات کے دو امدادی قافلے غزہ پہنچ گئے، 25ٹرکوں پر مشتمل قافلے میں 309.5 ٹن سے زائد امدادی سامان شامل ہے، امارات کی غزہ کیلئے امدادی مہم کو “آپریشن شیولرس نائٹ 3 “ کا نام دیا گیا ہے،: امدادی آپریشن میں 9,500 بے گھر فلسطینیوں کی مدد کا ہدف،جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں العقبہ یونیورسٹی کے نزدیک بے گھر فلسطینیوں کی مدد کی جائے گی۔