ریاض (شاہدنعیم) شام کے وزیرخارجہ نے ہفتے کے روز کہا کہ وہ عرب لیگ میں شام کی واپسی کے منتظر ہیں کیونکہ ملک کے نئے حکمران علاقائی سیاسی منظر نامے میں اپنے لیے جگہ تلاش کر رہے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق اسعد حسن الشیبانی نے دمشق میں عرب لیگ کے نائب سیکرٹری جنرل حسام ذکی کیساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران یہ بیان دیا۔ حسام ذکی نے کہا کہ عرب لیگ شام کی شمولیت کو فعال کرنے کیلئے رکن ممالک کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔