بالی ووڈ اسٹار سیف علی خان پر حملہ کرنے والے شخص کے حوالے سے متضاد اطلاعات سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حراست میں لیا گیا شخص مختلف ناموں سے اپنی اصل شناخت چھپانے کی کوشش کرتا رہا۔
اب ممبئی پولیس نے حراست میں لیے گئے شخص کے حوالے سے شک ظاہر کیا ہے کہ وہ بنگلادیشی شہری ہوسکتا ہے۔
زیرِ حراست شخص کا نام شریف الاسلام شہزاد بتایا جارہا ہے جو بھارت میں غیر قانونی طور پر داخل ہوا تھا۔
ڈپٹی کمشنر پولیس ڈکشٹ گڈام کا کہنا ہے حراست میں لیا گیا شخص سیف علی خان کے گھر بدھ کی رات ہونے والی واردات کا ملزم ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اس کا نام شریف الاسلام شہزاد ہے، اس نے کوئی ہندوستانی دستاویز نہیں دکھائیں، یہ ممکنہ طور پر بنگلادیشی شہری ہو سکتا ہے۔